27 مارچ 2011 - 19:30

پورا بحرین راتوں کو عوام کی صدائے اللہ اکبر سے گونجتا رہتا ہے اور قابضین و غاصبین عوام کی صدائے تکبیر کا جواب صوتی بموں اور آنسو گیس سے دی رہی ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے مختلف علاقے راتوں کو عوام کی صدائے اللہ اکبر سے گونجتی رہتی ہیں اور عوام کی اس تحریک کو "انتفاضہ تکبیر" کا نام دیا گیا ہے۔ بحرین کے عوام کل رات کو بھی گذشتہ راتوں کی مانند اپنے گھروں کی چھتوں سے تکبیر کے نعرے لگاتے رہے۔دارالحکومت منامہ، دراز، دمستان، مالکیہ، عالی اور کرزکان میں اللہ اکبر کی صدائیں قابض آل سعود اور آل نہیان اور غاصب آل خلیفہ کی سیکورٹی فورسز کے لئے ڈراؤنے سپنے میں تبدیل ہوگئے چنانچہ انھوں نے کل پوری رات لوگوں کی صدائے اللہ اکبر خاموش کرنے کے لئے ان کے گھروں پر صوتی بموں اور آنسو گیس شیلوں سے حملے کئے تاہم صدائے اللہ اکبر اذان فجر تک جاری رہی۔نیز مذکورہ فورسز نے دمستان کے قصبے کا محاصرہ کرلیا اور کسی کو اس قصبے سے باہر نہیں جانے دیا اور قصبے کے رہائشیوں کو بھی داخل نہیں ہونے دیا۔

..........

/110